District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گلیانہ، ملکہ اور منگوال کا دورہ کیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گلیانہ، ملکہ اور منگوال کا دورہ کیا اور سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات، صفائی کے نظام کا جائزہ لیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل اور مقامی سماجی شخصیت چوہدری غلام رسول بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے گلیانہ میں گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور زچہ و بچہ کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے قائم ادارے میں بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے اہل علاقہ کی بھرپور شرکت کو زبردست سراہا۔ انہوں نے کہا صحت کی بہترین سہولیات کی عوام کی دہلیز پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیع ہے میٹرٹی ہسپتال کو جلد عملے کی کمی کو پورا کرنے سمیت تمام سہولتیں فراہم کردی جائیں گی ہسپتال میں جلد سرجری کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے آ ر ایچ سی ملکہ میں صفائی کی صورتحال، فارمیسی کا ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ایس ایم او کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں معاملات کو درست کیا جائے، آئندہ انسپکشن پر کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔