District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے تینوں تحصیلوں میں ;3939;ریونیو عوامی کچہری;3939; کا انعقاد کیا
District Government Gujrat News
ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے تینوں تحصیلوں میں ;3939;ریونیو عوامی کچہری;3939; کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تحصیل آفس گجرات اور کھاریاں میں اپنی موجودگی میں عوامی مسائل سنے اور شکایات کے بروقت حل کے لئے احکامات صادرکئے ،تحصیل گجرات میں منعقدہ کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نزا ر ت، اے سی گجرات سلمان ظفر، ڈسٹرکٹ انچارج لینڈ ریکارڈ یوسف شاہ، اے سی آفس کھاریاں میں خالد عباس ،اسسٹنٹ کمشنرسرائے لمگیر میں اے سی احسن ممتاز موجود رہے جبکہ لینڈ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل، انتقالات، معائنہ ریکارڈ سمیت مختلف ریونیو خدمات کے لئیے کاونٹرز پر تحصیلدار سے پٹواری تک ریونیو عملہ موجود رہا، ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے کو کھلی کچہری کا انعقا د کیا جائے گا، جس میں ریونیو سے متعلقہ تمام امور ڈومیسائل، فرد کا اجرا،انتقالات،رجسٹری اور درستگی ریکارڈ ایک چھت کے نیچے نمٹائے جائیں گے، تمام متعلقہ افسران سارا دن کھلی کچہری میں موجود رہیں گے اور عوام کے مسائل موقع پرحل کئے جائیں گے