District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جلالپور جٹاں کا دورہ کیا، سول ہسپتال اور سہولت بازار کا معائنہ کیا،
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جلالپور جٹاں کا دورہ کیا، سول ہسپتال اور سہولت بازار کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر، چیف آفیسر مشرف بیگ اور ایس ایم او بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال جلالپور جٹاں کے دورہ کے موقع پر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی، میڈیکل اور دیگر وارڈز، فارمیسی کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ہیلتھ کئیر، صفائی کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سہولت بازار کے دورہ کے موقع پر وہاں فروخت کیلئے رکھی گئی سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کا معیار اور انکی قیمتوں کو چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سہولت بازاروں میں ڈیمانڈ کے مطابق تمام اشیائے خورد و نوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار ظہور الہی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا۔