District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ اے ڈی پی کے تحت میونسپل کارپوریشن اور 11 میونسپل کمیٹیوں سے 1363 ملین روپے مال
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ اے ڈی پی کے تحت میونسپل کارپوریشن اور 11 میونسپل کمیٹیوں سے 1363 ملین روپے مالیتی سکیمیں طلب کر لی گئی ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام سمیت جن ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز درکا ہیں انکی ڈیمانڈ تیار کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جیل چوک سیوریج منصوبہ کے حوالے سے ماہرین کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے جائیں، پبی میں نیشنل پارک کی تعمیر کا منصوبہ تخمینہ لاگت پر نظر ثانی کے لیے بھجوا دیا گیا ہے. انہوں نے بتایا کہ زمیندار کالج، بوائز کالج ڈنگہ، ہیڈجگو سمیت چار منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، سکول ایجوکیشن سیکٹر کے منصوبوں کی ٹینڈرنگ جلد مکمل کی جائے، نواز شریف میڈیکل کالج میں ہارٹی کلچر کے لیے سکیم پر جلد کام شروع کیا جائے. انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر کی مین بلڈنگ مکمل ہو چکی، رہائشی بلاک کے لیے فنڈز کے لیے حکومت سے رجوع کیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 29 ملین روپے لاگت سے تھانہ ٹانڈہ کی تعمیر مکمل، تھانہ دولت نگر کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں، 52 ملین روپے لاگت سے بار ہال کی فزیکل پراگریس 15 فیصد ہے. دو ویٹنری ڈسپنسریوں کی تعمیر کا 85 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، منصوبہ کے لیے 14 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں،، شادیوال اور شیر گڑھ میں سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبہ کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ پنجاب میونسپل سروسز کے 128 میں سے 116 منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں، اے ڈی پی کی 74 سکیموں پر فزیکل پراگریس 56 فیصد، فنانشل پراگریس 50 فیصد ہے، رواں مالی سال کے دوران ان منصوبوں کے لئے 898 ملین روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں. انہوں نے بتایا کہ کھاریاں میں باولی کے لیے ٹینڈر طلب کر لئے گئے ہیں، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے لیے اراضی کی شناخت کا عمل جلد مکمل ہوگا. ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 700 ملین روپے سے 93 منصوبہ جات مکمل ہو چکے، فیز ٹو کے لیے رواں سال 2899 میں سے 1343 ملین روپے جاری ہو چکے، 10 سکمیں مکمل باقی پراجیکٹس پر کام تیز کیا جائے. انہوں نے کہا کہ ایس اے پی فیز ون کی 66 سکمیوں پر 460 ملین روپے خرچ ہوئے ہیں، فیز ٹو کے 88 منصوبہ جات مکمل کر لئے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ سکول ایجوکیشن کے 98 منصوبوں کی دوبارہ ٹینڈرنگ کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے