District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے تینوں تحصیلوں میں ''ریونیو عوامی کچہری'' کا انعقاد کیا گیا،
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے تینوں تحصیلوں میں ریونیو عوامی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تحصیل گجرات اور کھاریاں میں ریونیو سے متعلق شہریوں کے مسائل سنے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نزارت علی، اے سی ہیڈ کوارٹر وقار حسین خاں، اے سی گجرات سلمان ظفر، ڈسٹرکٹ انچارج لینڈ ریکارڈ یوسف شاہ، اے سی آفس کھاریاں میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل عباس مانگٹ، سرائے لمگیر میں اے سی نے رجسٹری، انتقالات، ڈومیسائل،معائنہ ریکارڈ سمیت مختلف ریونیو خدمات کے حوالے سے شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات جاری کئے، تینوں تحصیلوں میں کاونٹرز پر تحصیلدار سے پٹواری تک ریونیو عملہ موجود رہا، ا س موقع اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات اور بورڈ آف ریونیو کی پالیسی کے مطابق ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے کو کھلی کچہری کا انعقا د کیا جا رہا ہے، جس میں ریونیو سے متعلقہ تمام امور ڈومیسائل، فرد کا اجرا،انتقالات،رجسٹری اور درستگی ریکارڈ ایک چھت کے نیچے نمٹائے جائیں گے، تمام متعلقہ افسران سارا دن کھلی کچہری میں موجود رہیں گے اور عوام کے مسائل موقع پرحل کئے جائیں گے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ نے سہولت بازار کھاریاں کا دورہ کیا اور ڈیمانڈ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی سپلائی، صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔