District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع میں 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریاں مکمل کر
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع میں 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کے لیے انسداد پولیو ٹیموں، افسران و عملہ کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر افضل لطیف، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر حسن اختر، چیف آفیسرز محمود اقبال گوندل، عظمت فرید، مشرف بیگ، ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید، سماجی کارکن ندیم سندھو، خادم علی خادم، منور کھوکھر و دیگر افسران بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ 26 اکتوبر 2020 سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر تک جاری رہے گی، دو روزہ فالو اپ مہم 29 اور 31 اکتوبر کو ہوگی جبکہ 30 اکتوبر کو عید میلاد النبی کے سلسلہ میں تعطیل ہے. ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں پانچ سال تک عمر کے 4 لاکھ 41 ہزار 779 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے انسداد پولیو ٹیموں کی تعداد 896 سے بڑھا کر 988 کر دی گئی ہے جبکہ فکسڈ ٹیمیں 121 سے بڑھ کر 122 ہو جائیں گی، 33 ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کئے جائیں گے جبکہ انسداد پولیو مہم میں شریک عملہ کی تعداد 2164 سے بڑھ کر 2515 کر دی گئی ہے جنکی کے لیے یوسی ایم اوز اور ڈی ڈی او ایچ فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ضلعی سطح پر اے ڈی سی فنانس کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے. انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پرائیویٹ سکولز کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بروقت آگاہ کیا جائے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کا کوئی آپشن نہیں، انکاری والدین کے بچوں کو اسی روز قطروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ٹیم نہ پہنچنے کی صورت میں ایمرجنسی نمبر 0539260105 پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیئے پولیس جامع پلان پر عمل کرے گی، ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس بھی انسداد پولیو ٹیموں کی معاونت کے پابند ہوں گے، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ محکمہ صحت کو ہومن ریورس فراہم کرے گاجبکہ میونسپل کمیٹیاں بھی اپنے دائرہ کار کے مطابق معاونت کریں گی. ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ باہم کوآرڈینیشن سے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے