حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے ضلع بھر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے ضلع بھر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تحصیل آفس کھاریاں میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز کے ہمراہ میں عوامی مسائل سنے اور شکایات کے بروقت حل کے لئے احکامات دیئے اے سی آفس گجرات میں اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس،سرائے عالمگیر میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل موجود رہے جبکہ لینڈ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل، انتقالات، معائنہ ریکارڈ سمیت مختلف ریونیو خدمات کے لئے کاونٹرز پر تحصیلدار سے پٹواری تک ریونیو عملہ موجود رہا، ا س موقع پرڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہر ماہ میں باقاعدہ طور پر ریو نیو عوامی خدمت کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ریونیو سے متعلقہ تمام امور ڈومیسائل، فرد کا اجرا،انتقالات،رجسٹری اور درستگی ریکارڈ ایک چھت کے نیچے نمٹائے جاتے ہیں، تمام متعلقہ افسران سارا دن کھلی کچہری میں موجود رہتے ہیں اور عوام کے مسائل موقع پرحل کئے جاتے ہیں،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اراضی ریکارڈ سنٹر کھاریاں کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ شہریوں اراضی ریکارڈ سینٹرز میں بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔