District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ریجنل دفتر محتسب پنجاب گجرات کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
‎ ریجنل دفتر محتسب پنجاب گجرات کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،چیف کمشنر برائے تحفظ اطفال تبانہ ساجد نصیر، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کنسلٹنٹ محتسب ملک رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر برائے تحفظ اطفال تبانہ ساجد نصیر نے کہا کہ بچوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم سب کو مل کر بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنا ہے، بچوں پر پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے صوبائی محتسب پنجاب کے دفاتر میں شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں، شہری چائلڈ لیبر کے خلاف شکایات صوبائی محتسب پنجاب کی ہیلپ لائن 1050، بذریعہ ای میل اور بذریعہ ڈاک بھی جمع کروا سکتے ہیں، چیف کمشنر برائے تحفظ اطفال تبانہ ساجد نصیر نے کہا کہ میڈیا، این جی اورز، سول سوسائٹی کو مل کر بچوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوں، بانڈز لیبر، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی اور معاشرے میں موجود جرائم پیشہ افراد کو بے نقاب کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادی کی ایک بھاری ذمہ داری ہے، کم عمری کی شادی کے خلاف بھی شکایات صوبائی محتسب پنجاب کو جمع کروائی جاسکتی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات چائلڈ لیبر اور بچوں کے تحفظ کے لیے اقدامات یقینی بنارہی ہے، بچوں کے تحفظ کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔