District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر/ڈی آر او صفدر ورک نے الیکشن ڈیوٹی کے قائم ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر/ڈی آر او صفدر ورک نے الیکشن ڈیوٹی کے قائم ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود، سی او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ٹریننگ سینٹرز میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے افسران و عملہ کی ٹریننگ کو جائزہ لیا، اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام افسران و عملہ محنت اور لگن سے الیکشن کے قوانین اور پروسیجر کو سمجھیں گے اور شفاف الیکشن کو سر انجام دینگے، انہوں نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے، اور ضلع بھر میں الکیشن کے دوران سخت مانیٹرنگ کی جائیگی۔ تمام افسران و عملہ اپنے فرائض پوری ایمانداری سے سرانجام دیں گے، فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران تمام افسران و عملہ صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور قوائد و ضوابط کے الیکشن کا انعقاد کیا جائیگا۔