District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
چیف سیکرٹری پنجاب نے بدھ کے روزگوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
چیف سیکرٹری پنجاب نے بدھ کے روزگوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور مفت آٹا فراہمی کے مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے آٹے کے حصول کیلئے آئے لوگوں سے سہولیات بارے استفسار کیا اور شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی تقسیم حکومت کا بڑا اقدام ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آٹا پوائنٹس پر نظم وضبط برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اوررش سے بچنے کیلئے آٹے کی فراہمی کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے شہری انتظامیہ سے تعاون کریں۔انہوں نے ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا تقسیم کرنے والے عملہ کی تعداد بڑھانے سے متعلق بھی احکامات جاری کئے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ مراکز پر شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ آٹا فراہم کیا جارہا ہے،معمر افراد کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹا کی تقسیم رمضان المبارک کے دوران پورا ماہ جاری رہے گی، لوگ آٹے کے تینوں تھیلے آرام سے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہاوالدین میں بدھ کے روز ایک لاکھ 30ہزار آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ آٹا کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے منڈی بہاوالدین تا سرائے عالمگیر زیر تکمیل روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو ٹائم فریم کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کومزید بہتر بنایا جائے۔