District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے گجرات کا دورہ کیا+
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے گجرات کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی ان کے ہمراہ تھے کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نےکم آمدن والے شہریوں کو مفت آٹا کی فراہمی کےلئے قائم مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، انہوں نے نور مارکی، بشیر میرج ہال، قندفشان میرج ہال اور قاسم میرج ہال لالہ موسی میں قائم آٹا مراکز کا دورہ کیا، کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے حکومتی ریلیف پیکج کے تحت ڈویژن بھر میں آٹا کی مفت فراہمی جاری ہے، آٹا مراکز پر شہریوں کو مفت آٹا کی فراہمی کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں قائم مراکز پر شہریوں کو آٹا کی فراہمی جاری ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لئے ریونیو افسران، محکمہ فوڈ کے افسران کے ساتھ ساتھ پولیس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے رضاکاران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، انہوں نے کہا شہریوں کو عزت واحترام کے ساتھ آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مراکز پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آئے،مراکز تعینات افسران و عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں عفلت کے مرتکب افسران و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ آٹا کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، فلور ملز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تحصیل گجرات میں گرینڈ مار کی بھمبر روڈ گجرات، سعد مار کی کٹھالہ گجرات رائل مارکی، شاہ جہانگیر روڈ، گجرات ضلع کونسل ہال گجرات،بشیر میرج ہال جی ٹی روڈقند فشاں میرج ہال جی ٹی روڈ،صغیر مارکی،عرفان میرج ہال جلالپور جٹاں ،اکبر مار کی منگووال غربی ،ڈائمنڈ مار کی جلالپور جٹاں مدثر میرج ہال کنجاہ، تحصیل کھاریاں میں میونسپل کمیٹی، کھاریاں، اظہر پیلس میرج ہال ڈنگہ روڈ کھاریاں، اجوا میرج ہال جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ ،قاسم میرج ہال جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ ،میونسپل کمیٹی ڈنگہ الحسین میرج ہال ڈنگہ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹلہ تحصیل سرائے عالمگیر میں میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیرسرائے عالمگیر،راجر کنال ریسٹ ہاؤس سرائے عالمگیر، تاج مارکی جی ٹی روڈ ،صاعق پیلس میرج ہال نزد دفتر 1122 میں آٹا فراہمی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں کے شہریوں کی سہولت کے مزید مراکز قائم کئے گئے، ایسے شہری جن کا ریکارڈ میں نام موجود نہیں ہے ان کی احسن طریقے سے راہنمائی کی جائے، مراکز پر شہریوں کے بیٹھنے کا بہترین انتظامات کئے جائیں، شہریوں کو آٹا فراہمی مراکز پر ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔