District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ضلع بھر میں پنجاب کی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ زمیندار اسکول میں کلچر ڈے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ضلع بھر میں پنجاب کی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ زمیندار اسکول میں کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،پنجاب کی ثقافت کے دن کو اجاگر کرنے کیلئے ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں بھی طلبہ و طالبات روایتی پنجابی لباس پہن کر آئے۔ انہوں نے ٹیبلوز پیش کئے اورپنجاب کی ثقافت بشمول پنچایت، کوکلا چھپاکی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، پنجاب کے روایتی پیشے،حقے کی محفل، کھیتوں میں کام کرنے، پنجابی کھانوں سمیت دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کہا کہ پنجاب کی ثقافت کا دن منانے کا مقصدنئی نسل کو پنجاب کی تہذیب وثقافت سے روشناس کرانا ہے، میں نے مختلف تعلیمی اداروں میں جاکر ثقافت کے عالمی دن کے حوالے سے سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے، طلبہ و طالبات میں اس حوالے سے بھرپور جذبہ ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت ادب، محبت، بھائی چارے، امن، خوشحالی کے رنگوں سے مزین ہے اسے نئی نسل کو منتقل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ک کہا کہ پنجاب ہریالی، خوشحالی، امن کا دیس ہے، ہمیں اپنی دھرتی سے محبت ہے اور اسکی روایات کو آگے بڑھا نا ہے۔سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں پنجاب کی ثقافت کا دن منایا جارہا ہے، بنیادی مقصد نئی نسل کو بتانا ہے کہ پنجاب کی روایات کیا ہے، ہمارے کھیل کیسے ہیں، پنجاب کے رہنے والوں اپنی خوشیاں کیسے مناتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ کیسے بانٹتے ہیں۔،ڈی ای او سیکنڈری رخسانہ قدیر، پرنسپل گورنمنٹ غریب پورہ اسکول میڈم عزالہ یاسمین، پرنسپل گورنمنٹ زمیندار سکول طارق عتیق، طاہر اسلام و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔