ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گ
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔گزرگاہوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں کو کلیئر کروایا جارہا ہے اور انکی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، کسی فرد کو شٹر کے باہر سامان رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں گے ،تاجر تنظیمیں بازاروں سے تجاویزات کے خاتمے میں اپنا عملی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ تاجر حضرات رضاکارانہ طور پر فٹ پاتھ خالی کردیں اور شٹر کے باہر موجود سامان اٹھا لیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، دوران آپریشن آپنے نقصان کا ذمہ دار دکاندار خود ہوگا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف جارہ آپریشن کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں اور شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔