District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، اشیاء خوردونوش نوش کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں،ماہ فروری کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریس نے8243 مقامات پر انسپیکشنز کیں 632 گراں فروشوں پر29 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا جبکہ سنگین گراں فروشی کے مرتکب 17 افراد پر مقدمات درج کروائے گئے،اور 49 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس کنٹرول مجسٹریس کو ہدایات جاری کرتے کیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں،اپنی نگرانی میں نیلامی کا عمل مکمل کروائیں، مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ریٹ لسٹوں کا اجراء بروقت یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا تمام تاجر حضرات، سبزی و پھل فروش ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے،پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی ذخیرہ اندوزی اور منصوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔