ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت اور انتظامی افسران پولیو مہم کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ فیلڈ میں ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلارہے ہیں تا کہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے بچوں تک بھی پولیو ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں پولیو ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پولیو ٹیموں کی دن بھر کی کارکردگی کا جائزہ جبکہ اگلے دن کے ہدف اور لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد نے پولیو سے پاک معاشرے کے حصول کی اہمیت پر زور دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔میٹنگ نے مختلف تنظیموں کو اپنے تجربات اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور ویکسینیشن پروگرام کے نفاذ میں کسی بھی خامی کی نشاندہی کرنے اور ان کو دور کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے متعلقہ افسران پر زور دیا گیا کہ وہ علاقے کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں اور پولیو سے پاک معاشرے کے ہدف کے حصول تک کوششیں جاری رکھیں۔