ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے شہر گجرات میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کا دورہ کیا، انہوں نے سرکلر روڈ، ریلوے روڈ کا سمیت مخ
ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے شہر گجرات میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کا دورہ کیا، انہوں نے سرکلر روڈ، ریلوے روڈ کا سمیت مختلف منصوبوں کے تحت زیر تعمیر سڑکوں و سیوریج لائنز کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ ، ایس ای ہائی وے مہر عظمت اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ شہر کی سٹرکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بیوٹی فکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔ سٹرکوں کے ساتھ ساتھ معیاری آسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں، سٹیٹ آف دی آرٹ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے جی ڈبیلیو ایم سی کو فنکشنل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کی تعمیر میں معیاری تعمیراتی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے جسکی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کام کی رفتا کو تیز کیا جائے اور مقررہ وقت میں منصوبوں کو مکمل کیا جائے ، غیر معیاری تعمیراتی میٹریل کے استعمال اور منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔