District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ چائلڈلیبرکے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران گزشتہ ماہ پر7 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ چائلڈلیبرکے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران گزشتہ ماہ پر7 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، مقرہ اجرت سے کم ادائیگی کرنے 18 افراد کے خلاف مجاز عدالت میں چالان بھجوائے گئے، ضلع میں اس وقت تک 510سوشل سکیورٹی کا رڈز جا ری کیے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے لیبرکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان علی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر،لیبر آفیسر شہزاد احمد صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن چوہدری ریاض احمد وڑائچ، پولیس، سوشل سکیورٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزا کنگ نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے لیبر، ہیلتھ، نادرا، سوشل سکیورٹی مشترکہ کیمپس لگائے جائیں گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹہ خشت پرمقیم1107خاندان کے سربراہان کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء کا ہدف مقرر کیا گیا ان میں سے ابتک 510کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں، دیگر کو سوشل سکیورٹی کارڈ ز کے اجراء کیلئے خصوصی کیمپ لگائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کیطرف سے مقرر کردہ اجرت نہ دینے والے افراد کے خلاف مقدما ت درج کئے جائیں گے، چائلڈ لیبرکے مرتکب 7 افراد کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کے دوران65 انسپکشنز کی گئی