District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ہے کیا کہ ضلع بھر میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ہے کیا کہ ضلع بھر میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے یہ مہم 28٫29 نومبر اور 2 دسمبر کو جاری رہے گی،جس میں میں 701173 بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی دوا فراہم کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں مہم کے حوالے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر خنجوعہ، سی ای او ایجوکیشن چوہدری اوورنگ زیب،ریجنل مینجرپنجاب ڈی وارمنگ انشیٹوسارہ خرم, اسسٹنٹ ریجنل مینیجر آمنہ بابر اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مبشر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے مہم کے دوران سکول جانے والے پہلی تا دسویں جماعت تک تمام بچوں اور5 سے14 سال کی عمر کے اسکول نہ جانے والے بچوں کو کسی بھی قریبی سرکاری یا نجی اسکول میں تربیت یافتہ اساتذہ پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کے لئے Mebendazole 500mg نامی دوا کھلائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ ”آنتوں میں کیڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریاں، جنہیں مٹی سے منتقل ہونے والے امراض بھی کہا جاتا ہے، خوراک سے غذائی قوت حاصل کرنے میں رکاوٹ بنتی ہیں جوخون کی کمی، غذائی کمی اور کمزور ذہنی و جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہیں۔ یہ بیماریاں پاکستانی بچوں کی طویل المدتی صحت، تعلیم اور پیداواری صلاحیت کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ان کو فوری توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دوا کا معیار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (DRAP)اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب (DTL Punjab) سے تصدیق شدہ ہے۔ محکمہ صحت اس حوالے سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے اور 5 سے 14 سال تک بچوں کی 100 فی صد کوریچ یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی صحت کو محفوظ بنائیں۔