District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،کسان کو مضبوط کرنا براہ راست ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہے،جعلی و مہنگی کھاد فروخت کرنے والے ڈیلر پر8 لاکھ 94 ہزار روپے جرمانہ عائد جبکہ 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ،اسموگ کے پیش نظر کسان دھان کی فصل کی باقیات کو آگ مت لگائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل زرعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رضوان اللہ اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب نے کہا کہ یوریا کھاد کی فراہمی کے ڈیجیٹل نظام کا آغاز کردیا گیا ہے، گندم کی بوائی کے سینزن کے دوران کھاد کی دستیابی یقینی بنائی جائے،محکمہ زراعت کھاد ڈیلر سے قریبی رابطے میں رہیں اور کھاد کی کمی نہ آنے دی جائے،انہوں نے کہامحکمہ زراعت توسیع کسانوں کو زرعی معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں کسانوں کی راہنمائی کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے سموگ کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے، کسان بھائیوں سے اپیل ہے کہ کسان دھان کی فضل کی باقیات کو آگ نہ لگائیں فضلوں کی باقیات کو آگ لگانا جرم ہے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھاری جرمانے و مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک مویشی پال حضرات کی معاونت کرے لمپی اسکن و دیگر بیماریوں کے بارے مویشی پال حضرات کو آگاہی فراہم کرے اور ویکسی نیشن مہم چلائے۔