District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا دریائے توی کے کٹاو سے یوسی سرخ پور کو بچانے کے لیے بند بنایا جائے گا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا دریائے توی کے کٹاو سے یوسی سرخ پور کو بچانے کے لیے بند بنایا جائے گا، اس حوالے سے محکمہ آبپاشی تکنیکی رپورٹ پیش کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنرز احسن ممتاز، محمد عضمان، اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ دریائے توی کے کٹاو سے رنگڑا یوسی سرخ پور کا علاقہ متاثر ہو رہا ہے،دریا کے کٹاو سے علاقہ مکینوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ نقصانات کے ازالے کے لئے حکومت پنجاب کو درخواست کی جائے گی،انہوں نے کہا محکمہ آبپاشی جلد رپورٹ پیش کرے تاکہ بند بنانے کے کام کا جلد از جلد آغاز کیا جاسکے۔