ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا ہے حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ٹورنامنٹ کا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا ہے حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ٹورنامنٹ کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا جس میں اسکولز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ،اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز، سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب،ڈی او سیکنڈری میڈم رخسانہ قدیر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راحیل باجوہ اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، مجموعی طور پر 15 میچ کھیلے جائیں گے، میچز ظہور الہی اسٹیڈیم اور پھلروان گروانڈ میں کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے تمام تر اخراجات ضلعی انتظامیہ برداشت کرے گی، ٹورنامنٹ کا مقصد طلباء میں کرکٹ کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنا ہے،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، سی ای او ایجوکیشن ٹورنامنٹ کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں، تمام معاملات میں شفافیت کو یقینی بنائی جائے گی۔