اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا
اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا، منڈی کے مختلف حصوں،صفائی کی صورتحال اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں،مارکیٹیس کی مسلسل نگرانی جاری ہے پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہےہیں کسی شخص کو مصنوعی مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بعد ازاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔