ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ ایک ارب روپے لاگت کے میگا پراجیکٹ سروس موڑ ڈسپوزل اسٹیشن اور شادمان تا بھمبر نالہ تک سیو
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ ایک ارب روپے لاگت کے میگا پراجیکٹ سروس موڑ ڈسپوزل اسٹیشن اور شادمان تا بھمبر نالہ تک سیوریج لائن بچھانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ان خیالات کا انہوں نے منصوبے کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ،۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے بتایا کہ منصوبے کی تعمیر سے شادمان، جلالپور جٹاں روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے پانی کے جلد نکاس میں مدد ملے گی،ڈسپوزل اسٹیشن جامع اسکول میں بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ہریانوالہ چوک سے کالرہ ڈیرین تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی،اس منصوبے سے ہریہ والہ چوک اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے منصوبے کی تعمیر میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔