District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر12 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر12 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں،ڈینگی سرویلنس کو مزید موثر بنایا جائے ہاٹ سپاٹس کی نگرانی سخت کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری، سی او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ،سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ،ڈی او پاپولیشن عمر فاروق،ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق اور ایٹمالوجسٹ مس ثمینہ اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا ضلع میں 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جو کہ ایک قابل تشویش امر ہے، ضلع بھر میں 1419 ہاٹ سپاٹ رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جن کی کٹری نگرانی کی جارہی ہے، 293 ان ڈور اور 117 آوٹ ڈور ٹیمیں ڈینگی سرویلنس میں حصہ لے رہی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مقدمات درج اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، محکمہ ہیلتھ کو موصول 1356 شکایات کو حل کردیا ہے، تمام سرکاری ہسپتال و جنرل پریکٹیشنر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔