District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی سمیت تمام سہولیات کی
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تمام محکموں بشمول پولیس، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور میونسپل کارپوریشنز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں محرم الحرام کے موقع پرکئے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے بتایا کہ دس محرم الحرام تک ضلع بھر میں 219 جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے 11 اے کیٹگری، 36 بی اور 172 سی کیٹگری کے جلوس ہوں گے اسی طرح ضلع بھر میں عاشورہ تک 1300 مجالس عزا منعقد ہوں گی جن میں اے کیٹگری کی 21، بی کیٹگری کی 114 اور سی کیٹگری کی 1166 مجالس ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ضلع بھر میں جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 4710 اور مجالس کی سیکورٹی کے 13210 پولیس کے افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن کی معاونت کے لئے سول ڈیفنس کے اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے جبکہ مجالس انتظامیہ کے رضا کاروں کی بھی ٹریننگ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کو الرٹ کر دیا گیا ہے،ا س کے علاوہ ہسپتالوں میں 123 بیڈ 16 ایمبولینس اور 502 بلڈ بیگز ایمرجنسی صورتحال کے لئے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کی 7 گاڑیاں اور اسٹاف الرٹ رہے گا انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے روٹس پر 121 سی سی ٹی وی کیمرے 19 واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں جلوس کے روٹس کو بجلی اور پی ٹی سی ایل کی تاروں سے کلیئر اور راستوں کی ضروری مرمت کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ جلوس کے روٹس پر تعینات رہے گا اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔