District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
کڈنی سنٹر کے بورڈآف گورنرز کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر منعقد ہوا
District Government Gujrat News
کڈنی سنٹر کے بورڈآف گورنرز کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر منعقد ہوا جس میں، صدر میاں محمد اعجاز، چوہدری اظہر حسین، جاوید بٹ، چوہدری اصغر، چوہدری نواز ریحانیہ، عقیل اعجاز، احمد حسن مٹو، طارق بلال ملک، منور بٹ، عاصم بٹ، ساجد راٹھور، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عباس گوندل و دیگر نے شرکت کی جبکہ چوہدری علی دلدار نے11لاکھ روپے اور ندیم سرور بھٹی (بلجیئم) نے 10لاکھ روپے عطیہ کا چیک ڈپٹی کمشنر کو پیش کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایک کروڑ 30لاکھ روپے لاگت سے کڈنی سنٹر میں سولر سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا ہے، 120کے وی اے استعداد کے سولر سسٹم سے بجلی کے بل کی مد میں ماہانہ تین سے چار لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کڈنی سنٹر میں آج کے دن 98مریضوں کے ڈائیلسز کئے گئے ہیں، اس وقت رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1369ہے اور 707مریض داخل ہیں۔ ندیم سرور بھٹی (بلجیئم) اور انکے ساتھیوں نے کڈنی سنٹر میں سہولیات کا زبردست سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سالانہ بنیاد پر عطیات جمع کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا کہ کڈنی سنٹر دکھی انسانیت کی خدمت کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہا ہے، سنٹر کو چلانے کیلئے گجرات کے مخیر حضرات قابل تحسین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔