District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین کے لئے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا کردار
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین کے لئے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا کردار نہایت اہم ہے، ماضی روایات کے مطابق ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے اور رواداری کے فروغ کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور علمائے کرام اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اے ڈی سی جی افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات،زوہیب ممتاز،ڈی ایس پی محمد اکرم، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران میر جواد جعفری،قاری الطاف الرحمان،الطاف عبا س کاظمی،ابرار سیفی،نوزاش علی کاظمی،ضیا ء القاسمی،خادم علی خادم، منورکھوکھر، مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا کہ دین اسلام معاشرے میں رواداری کا درس دیتا ہے، ہر فرد پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جائے،انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے اقدامات اور علمائے کرام کے بھر پور کر دار سے اس سال بھی محرم الحرام کے دوران ضلعی گجرات امن امان کا گہورا ثابت ہو گا،وہ خود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ امام بارگاہوں کا دورہ کرکے روٹس کا معائنہ کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیاں مجالس اور جلوس کے روٹس کا بروقت پیچ ورک یقینی بنائے،مون سون سیزن کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کے لئے سیوریج نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،بلدیاتی ادارے بڑی امام بارگاہوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں سپلائی کے لئے جنریٹر فراہم کریں گے،پی ٹی سی ایل، گیپکو اور کیبل نیٹ ورکس کے ذمہ دران جلو س کے روٹس پر تاریں فوری طور پر درست کریں،سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ نے جن علاقوں میں کھدائی کی ہے وہاں فوری طور پر مرمت کی جائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے ہدایت کی کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ امن وامان برقرار رکھنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیں، عزاداروں کے مکمل منتشر ہونے تک پولیس اہلکار الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح آئندہ محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران محکمہ صحت کے ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی دے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محر م الحرام کے دوران حکو مت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں اتحاد بین المسلمین کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔