حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، یکم جولائی سے اب تک 422 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، یکم جولائی سے اب تک 422 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 16لاکھ 68ہزار500 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 3گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالہ پولیس کیا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) رضوان قدیر نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ کے دوران کیا،۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 2489 بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، اس دوران 422 دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 3 ناجائز منافع خور پکڑے گئے۔ ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔