District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر کپیٹن (ر)رضوان قدیر نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت، بلدیات سمیت تمام محکمے ڈینگی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے پورٹل پر
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر کپیٹن (ر)رضوان قدیر نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت، بلدیات سمیت تمام محکمے ڈینگی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا 24 گھنٹے میں ازالہ یقینی بنائیں، افسران روزانہ کی بنیاد پر پورٹل خود چیک کریں،شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے سخت محنت اور ٹیم ورک ناگزیر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی افضل حیات تارڑ، اے ڈی سی فنانس ظہیر لیاقت، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات،زوہیب ممتاز،محمد اکمل، سی او او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ،ڈاکٹر طاہر عز یز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)رضوان قدیر نے ہدایت کی کہ پی آئی ٹی بی گجرات کا نمائندہ نئے سیٹ اپ کے مطابق لو کل گورنمنٹ دفاتر کی آرگنائزیشن اپ ڈیٹ کرے تاکہ رپورٹنگ کرنے والے فیلڈ اہلکار شکایت ذمہ دار ادارے کو بھیجوا سکیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر ہاوس کیپنگ پر بھرپور توجہ دیں، موسم برسات میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، تمام ڈیپارٹمنٹ، آڈٹ سے وابستہ محکمہ جات اپنی کارکردگی کو مزید موثر بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مشتبہ ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا بروقت اپ لوڈ کیا جائے