District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اینڈ ریلیف سے وابستہ محکمہ جات ناگہانی صورت حال میں امدادی
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اینڈ ریلیف سے وابستہ محکمہ جات ناگہانی صورت حال میں امدادی سرگرمیوں کیلئے مکمل تیار ہیں، خصوصا سیلاب میں انسانی جانوں کو محفوظ بنانے اور لائیو سٹاک کی متاثرہ علاقوں سے منتقلی کیلئے تمام محکموں کی تیاری اطمینان بخش ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ڈیسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پر دریائے چناب میں مشقوں کے معائنہ کے موقع پر کیا، مشقوں میں ضلع گجرات اور گوجرانوالہ سے پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، پاک فوج، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، پولیس، محکمہ صحت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، زراعت، ایجوکیشن، محکمہ صحت، بوائز سکاؤٹس، گرلز گائیڈ سمیت رضا کاروں کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی اور سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد کا عملی مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے اے ڈی سی ریونیو گوجرانوالہ حسین رضا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رضوان اللہ، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، ریسکیو 1122کے افسران سید کمال عابد،رفعت ضیا و دیگر کے ہمراہ سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے کہا کہ ضلع گجرات اور گوجرانوالہ کی ٹیموں کی مشترکہ مشقوں کے انعقاد کا مقصدباہمی رابطہ کار کو بہتر بنانا ہے تاکہ ناگہانی صورتحال میں دونوں ہمسایہ اضلاع اپنے وسائل کو بہتر اور منظم انداز میں استعمال کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریائے چناب میں چار لاکھ کیوسک سے زائد پانی کی صورت میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے اور حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، مون سون کے دوران بارشوں اور سیلاب کی صورت میں انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہوگی اسکے ساتھ مویشیوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالنے کیلئے اقدامات پر فوکس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورت میں متاثرین کی منتقلی کیلئے ریلیف سنٹرز مختلف سکولوں سمیت سرکاری عمارتیں استعمال کی جائیں گی، صورتحال پر نظر رکھنے اور جلد از جلد ردعمل کے لئے دیہی علاقوں میں نمبر دار سسٹم کو دوبارہ فعال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے دریائے چناب میں ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے دفعہ 144کے نفاذ پر موثر انداز میں عملدرآمد کے لئے اقداما ت اٹھائے جائیں گے، ضلع گجرات میں پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کے خلاف چار مقدمات درج کئے گئے ہیں، دریا میں کشتی چلانے اور اس پر سفر کرنیوالوں کے لئے لائف جیکٹ کا استعمال لازم ہوگا۔ اے ڈی سی ریونیو گوجرانوالہ حسین احمد رضا نے کہا کہ مشترکہ مشقوں کے انعقاد سے دونوں ہمسایہ اضلاع کی مشترکہ مشقیں خوش آئند ہیں، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کی تیاری اطمینان بخش ہے۔ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے کہا کہ ریسکیو 1122ہر طرح کی قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کیلئے تیار ہے، پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی کوشش ہے کہ ریسکیو رز کو بہتر سے بہتر تربیت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا مشن ہے کہ ادارے کے ریسکیورز کیساتھ شہریوں کو بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی جائے۔