District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
حکومت پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے عید الاالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کر
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے عید الاالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی خواہشمند رجسٹرڈ تنظیموں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، آخری تاریخ 30جون ہوگی بعد ازاں کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رجسٹرڈ اور اہل تنظمیں اپنی درخواست، بمعہ مجاز عہدے دار کے شناختی کارڈ کی کاپی، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی کاپی اور گزشتہ سال کے این او سی کی کاپی اور کھالیں جمع کرنے کے منصوبہ کی تفصیلات کے ہمراہ اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں، نامکمل درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظمیں، زیر نگرانی تنظمیں درخواست جمع کرانے کی اہل نہ ہوں گی، اگر یہ تنظیمیں کھالیں اکٹھی کریں تو شہری نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717پر اطلاع دیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا کہ جن تنظیموں کو این او سی جاری ہوگا ان کے لئے بذریعہ لاؤڈ سپیکر یا ساونڈ سسٹم اعلانات کرکے قربانی کی کھالیں جمع کرنا ممنوع ہوگا، کھالیں صرف ڈپٹی کمشنر کے مقرر کردہ پوائنٹس پر ہی اکٹھی کی جاسکتی ہیں، زبردستی کھالیں وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، کوئی بھی تنظیم جمع کی جانیوالی کھالیں کسی غیر مجاز ڈیلر یا چیریٹی تنظیم کو فروخت نہیں کر سکتی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ این او سی کی حامل تنظیم، مدارس اگر کھالیں جمع کرنے کیلئے مشتہر کریں تو انکے لئے لازم ہوگا کہ وہ اپنی تنظیم کا نام، رجسٹریشن نمبر، نمائندوں کے شناختی کارڈ نمبر درج کریں،کھالیں عطیہ کرنیوالوں اور خریدنے والوں کا الگ الگ ریکارڈ مرتب کرنا تنظیم کی ذمہ داری ہوگی، کھالیں خریدنے والے کو نیشنل ٹیکس نمبر، بنک اکاؤنٹ نمبر، بنک برانچ کا نام اپنی درخواست میں ظاہر کرنا ہوگا، کھالوں کی فروخت کا لین دین بذریعہ چیک ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کسی درخواست کے مسترد ہونے پر درخواست دہندہ تنظیم دو یوم میں نظر ثانی کی اپیل کر سکتی ہے، نظر ثانی کے فیصلہ کے خلاف دو دن میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے روبرو اپیل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابقمجاز ڈیلر/خیراتی ادارے اورٹینریز بذریعہ چیک ادائیگی کرکے کھالیں خرید سکیں گی جسکا ریکارڈ مرتب کرنا لازمی ہوگا، درخواست گذارکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند ہو گا، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا این او سی از خود منسوخ تصور ہوگا اور اسکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔