District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا،
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا، عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا معائنہ کیا،دفتر میں آنیوالے شہریوں کے مسائل سنے اور ان پر فوری مناسب احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے وژن کے مطابق سبزیوں کی شفاف نیلامی اور اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے سبزی منڈی کا دورہ کیا، دکانوں پر فروخت کیلئے رکھی گئی سبزیوں کا معیار چیک کیا اور ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے مقصد کیلئے ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کیساتھ پرائس مجسٹریٹس مارکیٹوں میں جاکر باقاعدہ چیکنگ کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال کو ہدایت کی کہ ادارے میں طبی سہولیات میں اضافہ کیلئے تمام وسائل اور توانائیاں صرف کی جائیں، ڈاکٹرز و طبی عملہ جذبہ خدمت کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انکا دفتر شہریو ں کے لئے ہر وقت کھلا ہے، تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں آنیوالے شہریوں کے مسائل سنیں اور قانون کے مطابق انکے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔