District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
District Government Gujrat News
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، یکم جون سے اب تک 298 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 11لاکھ 78ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 17گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالہ پولیس کیا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) رضوان قدیر نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ کے دوران کیا، اے ڈی سی جی افضل حیات تارڑ، ڈی او انڈسٹریز ڈاکٹر اکرام الحق بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ماہ جون کے دو ہفتوں کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 3319 بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، اس دوران 298 دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 17 ناجائز منافع خور پکڑے گئے۔ ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔