District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر رانارضوان قدیر نے زیر تعمیر میگا پراجیکٹس سماں بائی پاس روڈ، شادی وال تا چک گلاں روڈ اور ڈی پی ایس لالہ موسی کا د
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر رانارضوان قدیر نے زیر تعمیر میگا پراجیکٹس سماں بائی پاس روڈ، شادی وال تا چک گلاں روڈ اور ڈی پی ایس لالہ موسی کا دورہ کیا، منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ ایکسیئن ہائی وے مہر عظمت، پرنسپل ڈی پی ایس لالہ موسیٰ مصباح امتیاز ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)رضوان قدیر نے کہا کہ سماں بائی روڈ 31 کلومیٹر طویل دو رویہ سٹرک کے منصوبے میں روڈ ورک تقریبا مکمل کرلیا ہے،منصوبے پر 8268 ملین روپے لاگت آئے گی کٹھالہ پھاٹک اور سرگودھا روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے ورک آڈر آلاٹ کردیا ہے جبکہ سڑک کے راستے میں 5 پلیوں کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے۔ ڈپٹی کمشنر رانارضوان قدیر نے کہا کہ شادی وال تک چک گلاں روڈ پر بیس ورک مکمل کرلیا گیا ہے، منصوبے کے تحت شادی وال سے چک گلاں تک 16.50 کلومیٹر طویل دورویہ سڑک پر 1387 ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ سڑک کی چوڑائی 60 فٹ رکھی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گیپگو فوری طور پر منصوبوں کے درمیان آنے والے اپنے پولز کو منتقل کرے اور محکمہ ہائی وے کی افسران منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں تعمیراتی میٹریل کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ڈی پی ایس لالہ موسیٰ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے تدریسی سرگرمیوں اور زیر تعمیر بلاک کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ زیر تعمیر نیو بلاک کو جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے