District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر رانارضوان قدیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق اشیاء خوردونوش اور کھادکی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر رانارضوان قدیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق اشیاء خوردونوش اور کھادکی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مارکٹیز سبزی و فروٹ منڈیوں اور کھاد سیل پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں 259سیل پوانٹس قائم کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹا سیل پوائنٹس و کھاد سیل پوائنٹس ریلوے روڈ کے دورہ کے موقع پرکیا سابق وفاقی مشیر نوابزادہ طاہر الملک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے جی مارٹ اور سی بی ایس مارٹ میں قائم ڈی سی کاونٹرز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تما م ڈیلرزچینی،آٹااور گھی اور کھاد کا سٹاک ڈکلیئر کرنے کے پابند ہیں،سٹا ک ڈکلیئر نہ کرنے والے ڈیلرز کا سٹاک ضبط اور گودام/ دکان سیل کر نے کے ساتھ مقدمات درج کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کریانہ مرچنٹس، سبزی و پھل فروش ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کر دہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں، مقرر کردہ ریٹس پر اشیاء کی فروخت نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر رانارضوان قدیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں،زائد قیمتوں کی وصولی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔