ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ رواں سیزن کے دوران ضلع میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں اور ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ رواں سیزن کے دوران ضلع میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں اور ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ تشویشناک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ سے متاثرہ مریض سامنے آنے کے باعث محکمہ صحت کو الرٹ رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا،سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی ایک مہلک وائرس ہے محکمہ ہیلتھ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کوریج100 فی صد یقینی بنائی جائے تمام ہسپتال ڈینگی کے لئے الگ وارڈز مختص کریں اور وہاں بہترین سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی، تمام ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے سرگرمیاں موثر انداز میں سرانجام دیں،محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک تھرڈ پارٹی آڈٹ مزید موثربنائیں،بوگس سرگرمیاں ظاہر کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد نے کہا تمام سرکاری ہسپتال باقاعدگی سے ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں اسی طرح جنرل پریکٹیشنر کو بھی ڈینگی علامات رکھنے والے مریضوں کو رپورٹ کرنے کا پابند بنایا جائے، ضلع بھر میں موجود تالابوں کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عامر شہزاد نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت پہلے مرحلے میں تمام سرکاری افسران و ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز کرے، شہری جنہیں چھ ماہ پہلے کورونا سے بچاؤ کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے وہ بھی قریبی مرکز یا موبائل ٹیموں سے ویکسی نیش کرائیں۔ See less