District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
پٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کہ تمام محکمے اپنی اہداف کو پورا کریں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کہ تمام محکمے اپنی اہداف کو پورا کریں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں ڈیجیٹل گرداوری، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز عملہ کی حاضری یقینی، کالجز اسکولز میں سہولیات اور استاتذہ کی بروقت حاضری اور میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتظامی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی یکم اپریل سے اب تک 14 ہزار 962 مقامات پر انسپکشن کی گئی 58 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ 1217گراں فروشوں 39 لاکھ 4 ہزار 200 روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ شہروں کی سہولت کے لیے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ سرکاری کالجز اسکولوں میں بھی تمام سہولیات فراہم کی جائیں استاتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اسی طرح ڈیجیٹل گرداوری اور جمع بندیوں میں شناختی کارڈ نمبر کے اندارج کو جلد مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ تمام محکمے اپنے اپنے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور شہریوں کو ہر ممکنہ سہوکت فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی شہر کے تما م پارکس کوصاف اور خوبصورت بنایا جائے سٹرکوں کی صفائی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور نکاسی آب پر خصوصی توجہ دی جائے۔