District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق عید الفطر کے دوران میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا سٹاف مکمل الرٹ رہا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق عید الفطر کے دوران میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا سٹاف مکمل الرٹ رہا اور شہری علاقوں میں صفائی کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اور چیف آفیسر قمر ذیشان کی زیر نگرانی شعبہ سینی ٹیشن کے افسران و عملہ نے عید کے پہلے دن مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں کے باہر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے۔ عید الفطر کے دوسرے دن بھی صفائی مہم جاری رہی اور سٹاف نے جی ٹی روڈ، رحمان شہید روڈ، سرکلر روڈ، ریلوے روڈ، بھمبر روڈ سمیت اہم شاہراہوں، محلہ جات سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچایا۔ شعبہ سینی ٹیشن نے سیوریج لائنوں کی صفائی مہم بھی جاری رکھی۔ دریں اثنا ضلع کونسل، سی او یونٹس بھی پوری طرح فعال رہے ، ہیوی، لائٹ مشینری اور عملہ کی مدد سے صحت و صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔