ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کو86 شکایات موصول ہوئی جن میں سے 59 پر عملدرآمد کرکے حکومت پنچاب کو واپس بھیج دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدر اوورسیز کمیٹی نعمان اکبر وڑائچ کی زیر صدارت اوورسیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز وقار حسین خان اس موقع پر موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ریونیو پولیس کمیٹیاں باقاعدگی سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سن رہی ہیں، ریونیو افسران اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستیں پر ترجیح بنیادوں پر ٹمنٹا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کمیٹی کو 86 شکایات موصول ہوئی جن میں سے 59 میں سے درخواستیں پر عملدرآمد مکمل ہوچکا ہے جبکہ دیگر شکایات پر کام جاری ہے۔ضلعی چیئرمین اوورسیز کمیٹی نعمان اکبر وڑائچ نے کہا کہ اوور سیز کمیٹی اورسیز کے مسائل کے حل کا ایک موثر فورم ہے پولیس اور دیگر انتظامی محکمے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔