District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب افضال احمد نے مرکز خریداری گندم ڈنگہ اور رمضان بازار کھاریاں، جلالپور جٹاں، ڈنگہ کا دورہ کیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب افضال احمد نے مرکز خریداری گندم ڈنگہ اور رمضان بازار کھاریاں، جلالپور جٹاں، ڈنگہ کا دورہ کیا، گندم خریداری کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازاروں میں سٹالز کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد بھی انکے ہمراہ تھے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن افضال احمد مرکز خریداری گندم ڈنگہ پہنچے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گجرات میں 20ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، کسانوں کو باردانہ کے اجراء کا افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ فی من 2200روپے ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن افضال احمد نے ہدایت کی کہ مراکز خریداری پر کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات، شکایات کے ازالہ کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ قبل ازیں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے تینوں رمضان بازاروں میں پھلوں، سبزیوں، گوشت، چینی، آٹا، کریانہ مصنوعات کے سٹالز چیک کئے اور ہدایت کی کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرایا جائے اور گرانفروشوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے۔