حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم خریدار مراکز پر کسانوں کو باردانہ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے،
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم خریدار مراکز پر کسانوں کو باردانہ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے افتتاح کیا،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نصراللہ ندیم بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ حکومت نے ضلع گجرات کے لئے 20 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے،اس مقصد کیلئے ضلع میں پانچ خریداری مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں 2200 روپے فی 40کلوگرام کے ریٹ پر گندم خریدی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز خریداری منگوال کے لئے 6500 میٹرک ٹن، مرکز خریداری ڈنگہ کے لئے 5000 میٹرک ٹن،مراکز خریداری جلالپورجٹاں اور لالہ موسیٰ کیلئے تین تین ہزار میٹرک ٹن جبکہ مرکز خریدار ی گندم گجرات کے لئے 2500 میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ خریداری مراکز پر کسانوں کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔