District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب افضال احمد نے ہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی کی پیکنگ ایک کلو گرام کی بجائے دو کلو گرام ک
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب افضال احمد نے ہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی کی پیکنگ ایک کلو گرام کی بجائے دو کلو گرام کی جائے، آٹے کی خریداری کے لئے آنیوالے کسی فرد کے پاس شناختی کارڈ موجود نہ ہو تب بھی اسے آٹا فراہم کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے دورہ کے موقع پر کیا، اسسٹنٹ کمشنرز ساجد منیر کلیار، احسن ممتاز بھی موجود تھے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے تینوں رمضان بازاروں میں پھلوں، سبزیوں، گوشت، چینی، آٹا، کریانہ مصنوعات کے سٹالز چیک کئے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن افضال احمد نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں بہترین انتظامات کئے ہیں، ضلع گجرات میں پرائس مجسٹریٹس کی تعداد 18سے بڑھا کر 34کر دی گئی ہے اور گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتک وہ ضلع کے 10میں سے 8رمضان بازاروں کا دورہ کر چکے ہیں، یہاں فروخت کی جانیوالی اشیاء کی کوالٹی اوپن مارکیٹ سے کسی طور بھی کم نہیں ہے،جہاں گنجائش موجود ہو وہ خود انتظامی افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہیں۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن افضال احمد نے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنرز کو زبردست سراہا۔