District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بلڈنگز ڈویژن کے زیر اہتمام میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال لکھنوال کی تعمیر کے ل
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بلڈنگز ڈویژن کے زیر اہتمام میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال لکھنوال کی تعمیر کے لئے ٹینڈرز کے عمل کی تکمیل کے بعد ورک آرڈر الاٹ کر دیا گیا ہے، ضلع میں نئے ٹراما سنٹرز، ریسکیو1122بلڈنگز اور کھاریاں میں کڈنی سنٹر کی تعمیر تیز ی سے جاری ہے، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ اور ایس ڈی او بلڈنگز شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال لکھنوال کی تعمیر پر مجموعی طور پر953ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں منصوبہ کے لئے جاری فنڈز کے علاوہ مزید فنڈز کیلئے حکومت پنجاب سے درخواست کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جلالپور جٹاں، کٹھالہ، لالہ موسیٰ، منگوال میں ریسکیو 1122کے نئے اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے، ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر، ڈنگہ میں نئے ٹراما سنٹرز کی تعمیر کاکام جاری ہے، کھاریاں میں 10بیڈ کے ڈائیلسز سنٹر کی عمارت اسی مالی سال میں مکمل ہو جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پرنس چوک کے قریب نئے دارالامان کی پائلز کا کام مکمل ہو چکا ہے، معصوم پور میں میجر پرویز شہید آر ایچ سی کی تعمیر، بی ایچ یو بھدر کی اپ گریڈیشن، بی ایچ یو برنالی، پیر خانہ، بانسریاں کی نئی عمارتوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بوائز کالج کڑیانوالہ کی اپ گریڈیشن کے لئے کام جاری ہے، سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے لئے 24منصوبوں کی تعمیر اسی مالی سال میں مکمل کر لی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران ایسے تمام منصوبہ جات جن کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے بلا تاخیر حکومت پنجاب سے رجوع کریں، کسی پراجیکٹ پر کام کے حوالے سے مشکلات کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو آگاہ کیا جائے۔