District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب افضال احمد نے رمضان بازار ماڈل بازار، ریلوے روڈکا دورہ کیا
District Government Gujrat News
سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب افضال احمد نے رمضان بازار ماڈل بازار، ریلوے روڈکا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل بھی ہمراہ تھے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن افضال احمد نے دونوں رمضان بازاروں میں ایگری فئیر پرائس شاپس، پھلوں، مشروبات، گوشت کے سٹالز کا معائنہ کیا، دونوں رمضان بازاروں میں آٹا اور چینی کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور آٹے کے تھیلوں کا وزن چیک کیا۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن افضال احمد نے دونوں رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں سے بھی قیمتوں اور کوالٹی کے بارے دریافت کیا اور سٹالز پر دستیاب اشیائے خورد و نوش کے معیا ر کو زبردست سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کے تعاون سے رمضان بازاروں میں بہترین اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری رکھے۔