ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف دوران رواں ماہ 273
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف دوران رواں ماہ 273 گراں فروشوں کے خلاف 9 لاکھ 4 ہزار200روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 1 گراں فروش کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالہ پولیس کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک 6777 انسپکشن کی گئی ہیں، اس دوران 273 دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 1 ناجائز منافع خور پکڑے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھیں۔