District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد نے کہا کہ ضلع میں کورونا وباء کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور پبلک م
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد نے کہا کہ ضلع میں کورونا وباء کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائیگا، جن افراد کی ویکسی نیشن کو 6 ماہ وچکے ہیں وہ فوری مفت بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے کورونا ویکسی نیشن اہداف کا جائزہ لینے کے ئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عامر شہزاد، افضل حیات تارڑ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے انجمن قصاباں کے عہدداروں سے بھی ملاقات کی اور بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے نادرا اور دیگرمحکموں کے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ ریڈ مہم کے تحت ویکسی نیشن مہم کے مقرر کر دہ اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے ڈیٹا باقاعدگی سے اپ لوڈ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری افسران اپنے دفاتر میں ماسک کااستعمال یقینی بنائیں،کوونا ویکسی نیشن کے بغیر آنے والوں کو خدمات فراہم نہ کریں، بغیر ماسک کسی کو دفاتر نہ آنے دیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرزیقینی بنائیں کہ پٹرول پمپس، شاپنگ سنٹر، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، پبلک ٹرانسپورٹ ار دیگر عوامی مقامات پر بغیر ویکسی نیشن افراد داخل نہ ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتا یا کہ اب تک ضلع گجرات میں 16 لاکھ 15 ہزار 252 افراد کو پہلی ڈوز جبکہ 12 لاکھ59 ہزار 536 افراد کی مکمل ویکسی نیشن کی جاچکی ہے اور 12 سال سے زائد 21 لاکھ 25 ہزار 59 افراد کی ویکسی نیشن کاہدف مقرر ہے، اسی طرح سکول طلباو طالبات کو 1 لاکھ75 ہزر 536 بچوں کو پہلی ڈوز جبکہ 1 لاکھ54 ہزار 622 کو دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے جبکہ ضلع بھرمیں 1 لاکھ 80 ہزار 57 بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اپنی ویکسی نیشن مکمل کروائیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کو محفوظ بنائیں۔