ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ممتا ز سماجی شخصیت چوہدری اعجا ز احمد وڑا ئچ، ایم ایس ڈاکٹر عا بد غور ی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویل
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ممتا ز سماجی شخصیت چوہدری اعجا ز احمد وڑا ئچ، ایم ایس ڈاکٹر عا بد غور ی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زبیر احمد کے ہمراہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں قائم پناہ گا ہ کا دورہ کیا، انہوں نے بتا یا کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پا رٹنر شپ کے تحت2 کروڑ سے زائد کی لا گت سے پا یا تکمیل کو پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بتایا کہ پناہ گاہ میں بیک وقت 200 مرد و خواتین کے قیا م کر نے کی گنجا ئش موجود ہے، یہاں آنے والے افراد زیا دہ سے زیادہ 3 دن تک قیا م کر سکیں گے اور ان کو صبح اور شام کے کھا نے کا ساتھ ساتھ دیگر سہو لیا ت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ بہت جلد اس منصوبے کا افتتاح کر دیا جا ئے گا جس کے بعد یہاں آنے والے مسا فر اس سہو لت سے مستفید ہو سکیں گے-