ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا، قیدیوں میں مخیر حضرات کے تعا ون سے جرسیاں، کمبل، تولیے و صابن تقس
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا، قیدیوں میں مخیر حضرات کے تعا ون سے جرسیاں، کمبل، تولیے و صابن تقسیم کیے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل غلا م سرور لنگڑیا ل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا لطیف، پی ٹی آئی کے راہنماء راجہ اسد اقبا ل بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا کہ جیل میں قید اسیران کی فلا ح و بہبو د اور ان کو معا شرے کا مفید شہری بنانا ترجیح ہے، قیدیوں کو بنیا دی تعلیم کے ساتھ ساتھ ووکیشنل کو رسز کر نے کے لیے تمام تر سہو لیات جیل کے اندر فرا ہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں میں 100 جرسیا ں اور 200 کمبل تقسیم کیے۔سپرنٹنڈنٹ جیل غلا م سرور لنگڑیا ل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا لطیف اور اسیران نے جرسیوں،کمبلوں کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا