حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 50 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے خاندانوں کے احساس راشن پروگرام ہر یونین کونسل میں 20 دکانداروں
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 50 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے خاندانوں کے احساس راشن پروگرام ہر یونین کونسل میں 20 دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے اہل خاندان 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد زیبر نے پروگرام کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر نگرانی ہر تحصیل میں دکانداروں کی رجسٹریشن کے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں احساس راشن پروگرام کے تحت شہریوں کو اشیاء خوردنوش پر سبسڈی فراہم کی جائے گی اس پروگرام میں شہریوں کہ سہولت کے لئے ہر یونین کونسل میں 20 دکاندار حضرات کو احساس راشن پروگرام میں رجسٹر کیا جائے۔ جہاں سے احساس راشن پروگرام میں رجسٹرڈ شدہ خاندان سبسڈی پر راشن حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل گجرات میں 1400 سرائے عالمگیر میں 180 اور900 سے زائد دکانداروں کو شہریوں کی سہلولت کے لئے رجسٹرد کیا جائے،۔ڈپٹی ڈائرئکٹر سوشل ویلفیئر محمد زبیر نے کہا کہ ایسے خاندان جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار سے کم ہے وہ 8171 پر اپناشناختی کارڈ نمبر بھیج کے احساس راشن پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں۔