District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے ا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز نے شہری علاقوں کے دورے کئے اور شہری علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے جاری سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن قمر ذیشان کے ہمراہ جیل چوک اور دیگر علاقوں میں جاری سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کا معائنہ کیا جہاں انہیں متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بڑے سیوریج نالوں کی صفائی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ آئندہ بارشوں کی صورت میں جلد از جلد پانی کا نکاس ممکن بنایا جاسکے۔ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹین کارپوریشن عامر شہزاد کنگ نے کچہری چوک، بھمبر روڈ، رحمان شہید روڈ اور دیگر شاہراہوں کا دورہ کیا اور صفائی، گرین بیلٹس کی بہتری اور سیوریج نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے افسران دستیاب وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنائیں۔ دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کھاریاں خالد عباس سیال، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر احسن ممتاز نے بھی زیر انتظام شہری علاقوں کا دورہ کیا اور افسران و عملہ کو ہدایات جاری کیں۔